سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ نِكَاحِ الْأَمَةِ عَلَى الْحُرَّةِ وَالْحُرَّةِ عَلَى الْأَمَةِ باب: آزاد عورت پر باندی سے نکاح کو ترجیح دینے کا بیان
حدیث نمبر: 1903
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ نِكَاحَ الْإِمَاءِ فِي زَمَانِهِ، وَقَالَ: «إِنَّمَا رُخِّصَ فِيهِنَّ إِذَا لَمْ يَجِدْ طَوْلًا لِلْحُرَّةِ»مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اپنے زمانے میں باندیوں سے نکاح کو مکروہ سمجھتے تھے، اور کہتے تھے کہ ان سے نکاح کی اجازت اسی صورت میں ہے جب آزاد عورت سے نکاح کی استطاعت نہ ہو۔“