سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ باب: شوہر کے لاپتہ ہو جانے کے بعد عورت کا نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1888
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هَاشِمٍ، أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَتْ، فَوَضَعَتْ عِنْدَ زَوْجِهَا لِأَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ الزَّوْجُ، فَرُفِعَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَسَأَلَ الْمَرْأَةَ فَقَالَتْ: " وَاللَّهِ مَا كَانَ بَيْنَهُمَا رَجُلٌ، وَلَكِنَّ زَوْجِي كَانَ عَهْدُهُ بِي قَبْلَ وَفَاتِهِ بِخَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا، فَهَلَكَ وَكُنْتُ أَرَى الدَّمَ، فَسَأَلَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ نِسَاءً مِنْ نِسَاءِ الْجَاهِلِيَّةِ، فَقُلْنَ: إِنَّ هَذَا يَكُونُ، فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَجَعَلَ الْوَلَدَ لِلْأَوَّلِ "مظاہر امیر خان
حضرت ولید بن ابی ہاشم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے شوہر کے فوت ہونے کے بعد نکاح کیا اور چار مہینے بعد بچہ پیدا ہوا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس مقدمہ آیا، آپ نے عورتوں سے دریافت کیا تو عورتوں نے بتایا کہ یہ ممکن ہے، چنانچہ آپ نے عورت کو پہلے شوہر کے ساتھ ملحق کیا اور بچہ اسی کا قرار دیا۔
وضاحت:
مستور: یہ اصطلاح ابن حجر کے ہاں خاص ہے، اور وہ ایسے راوی کو "قابل اعتبار نہیں سمجھتے جب تک کوئی مؤید نہ ہو"