سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَرْأَةِ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَهُ باب: شوہر کے لاپتہ ہو جانے کے بعد عورت کا نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1885
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ قَالَ: أنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ فِي رَجُلٍ غَابَ عَنِ امْرَأَتِهِ، فَتَزَوَّجَتِ امْرَأَتُهُ، فَقَدِمَ زَوْجُهَا قَالَ: «تَعْتَدُّ مِنَ الْآخَرِ ثُمَّ تُدْفَعُ إِلَى الْأَوَّلِ»مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”جب پہلا شوہر لوٹے تو عورت دوسرے شوہر سے عدت گزارے، پھر پہلے شوہر کے پاس لوٹے۔“