حدیث نمبر: 1884
نا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي امْرَأَةٍ نُعِيَ لَهَا زَوْجُهَا فَتَزَوَّجَتْ، ثُمَّ جَاءَ خَبَرٌ أَنَّ زَوْجَهَا الْأَوَّلَ حَيٌّ، فَلَمَّا بَلَغَ زَوْجَهَا الْأَوَّلَ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا، فَقَالَ «طَلَاقُهُ إِيَّاهَا اخْتِيَارٌ تَعْتَزِلُ هَذَا الْآخَرَ ثَلَاثَةَ أَقْرَاءٍ، ثُمَّ تَزَوَّجُ مَنْ شَاءَتْ، وَإِنْ كَانَتْ حَامِلًا فَوَضْعُهَا حَمْلَهَا قُرْؤُهَا، ثُمَّ تَعْتَدُّ بَعْدَ ذَلِكَ حَيْضَتَيْنِ»
مظاہر امیر خان

ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک عورت کو اس کے شوہر کے فوت ہونے کی خبر ملی، اس نے دوسرا نکاح کر لیا، پھر پہلے شوہر کے زندہ ہونے کا علم ہوا، اس نے تین طلاقیں دیں، تو فرمایا: ”عورت دوسرے شوہر سے علیحدہ ہو کر تین حیض گزارے، پھر جس سے چاہے نکاح کرے، اور اگر حاملہ ہو تو وضع حمل ہی اس کی عدت ہے، پھر دو حیض اور گزارے۔“

حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب النكاح / حدیث: 1884
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»