سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الْمَرْأَةِ تُزَوَّجُ فِي عِدِّتِهَا باب: عدت کے دوران عورت سے نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1872
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّ عُمَرَ أُتِيَ فِي امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ فِي عِدَّتِهَا فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَعَاقَبَهَا، وَجَعَلَ الصَّدَاقَ فِي بَيْتِ الْمَالِ عُقُوبَةً لَهَا، وَقَالَ: «لَا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایسی عورت کا مقدمہ آیا تو آپ نے ان دونوں میں جدائی کروا دی، عورت کو سزا دی اور مہر بیت المال میں جمع کروا دیا اور فرمایا: ”دوبارہ کبھی اکٹھے نہ ہوں۔“