سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّعَوُّذِ مِنْ بَوَارِ الْأَيِّمِ وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: اس بیان میں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر شادی شدہ عورت کے برباد ہونے (یعنی بغیر شوہر کے رہ جانے) اور دیگر امور سے پناہ مانگی
حدیث نمبر: 1868
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ كَسَادِ الْأَيَامَى وَيَدْعُو لَهُنَّ بِالنَّفَاقِ»مظاہر امیر خان
حضرت حکیم بن عمیر اور حضرت ضمرہ بن حبیب رحمہما اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیوہ عورتوں کے نکاح نہ ہونے کے باعث ان کی کساد بازاری سے اللہ کی پناہ مانگتے اور ان کے نکاح میں آسانی کے لیے دعا فرماتے تھے۔