سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الشَّرْطِ عِنْدَ عَقْدِ النِّكَاحِ باب: نکاح کے وقت شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1865
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ رَجُلٍ حَسِبْتُ أَنَّهُ سُلَيْمَانُ قَالَ: خَطَبْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ مَوْلَاةً لَهُ، فَقَالَ: " أُنْكِحُكَ عَلَى مَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ}مظاہر امیر خان
ایک شخص نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی لونڈی کا رشتہ مانگا، آپ نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس پر کیا جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: «معروف طریقے سے انہیں روکو یا اچھے طریقے سے رخصت کرو» [البقرہ: 229]۔“