سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّرْطِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح میں شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1857
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فِي رَجُلٍ شَرَطَ لِامْرَأَةٍ دَارَهَا، فَقَالَ: «لَا يُخْرِجُهَا إِلَّا أَنْ تَشَاءَ لِأَنَّ مَقَاطِعَ الْحُقُوقِ الشُّرُوطُ» وَكَانَ مَكْحُولٌ يَرَاهُمظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس شخص نے نکاح میں عورت کے لیے گھر کی شرط رکھی ہو تو وہ عورت کو بغیر اس کی مرضی کے نکال نہیں سکتا، کیونکہ حقوق کا فیصلہ شرطوں پر ہوتا ہے۔“ حضرت مکحول رحمہ اللہ بھی اسی کے قائل تھے۔