سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّرْطِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح میں شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1852
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ «أَنَّهُ كَانَ يَرَى تَزْوِيجَ الرَّجُلِ الْمَرْأَةَ عَلَى أَنْ يُحِجَّهَا جَائِزًا، فَإِنْ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَلَهَا نِصْفُ مَا يَحُجُّ بِهِ مِثْلُهَا»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص عورت سے نکاح اس شرط پر کرے کہ وہ اسے حج کرائے گا، تو نکاح درست ہے، اگر دخول سے پہلے طلاق دے تو آدھا خرچ جو اس کے مثل حج پر آتا ہے، دینا ہو گا۔“