سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّرْطِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح میں شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1848
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا سُئِلَا عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَشَرَطَتْ عَلَيْهِ أَنَّ بِيَدِهَا الْفُرْقَةَ وَالْجِمَاعَ وَعَلَيْهَا الصَّدَاقُ فَقَالَا: «عَمِيتَ عَنِ السُّنَّةِ، وَوَلَّيْتَ الْأَمْرَ غَيْرَ أَهْلِهِ، عَلَيْكَ الصَّدَاقُ وَبِيَدِكَ الْفِرَاقُ وَالْجِمَاعُ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے پوچھا کہ اس نے ایک عورت سے نکاح کیا اور عورت نے شرط رکھی کہ طلاق اور رجوع اس کے ہاتھ میں ہو گا اور مہر بھی اسی پر ہو گا۔ دونوں نے فرمایا: ”تو نے سنت سے منہ موڑا اور غیر اہل کو معاملہ سونپ دیا، مہر تیرے ذمے ہے اور طلاق اور رجوع تیرے اختیار میں ہیں۔“