سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّرْطِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح میں شرط لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1847
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ: نا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ أَنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ امْرَأَةً عَلَى عَهْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَشَرَطَ لَهَا أَنْ لَا يُخْرِجَهَا فَوَضَعَ عَنْهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الشَّرْطَ، وَقَالَ: «الْمَرْأَةُ مَعَ زَوْجِهَا»مظاہر امیر خان
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک شخص نے عورت سے نکاح کیا اور شرط رکھی کہ وہ اسے گھر سے نہ نکالے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کی شرط کو کالعدم قرار دے کر فرمایا: ”عورت اپنے شوہر کے ساتھ ہے۔“