سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ تَزْوِيجِ الْجَارِيَةِ الصَّغِيرَةِ باب: چھوٹی بچی کا نکاح کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ عَلَى قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ يَعُودُهُ فَبُشِّرَ زُبَيْرٌ بِجَارِيَةٍ، وَهُوَ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ قُدَامَةُ: " زَوِّجْنِيهَا، فَقَالَ لَهُ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ: مَا تَصْنَعُ بِجَارِيَةٍ صَغِيرَةٍ وَأَنْتَ عَلَى هَذِهِ الْحَالِ؟ قَالَ: بَلَى إِنْ عِشْتُ فَابْنَةُ الزُّبَيْرِ، وَإِنْ مُتُّ فَأَحَبُّ مَنْ وَرِثَنِي قَالَ: فَزَوَّجَهَا إِيَّاهُسیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیمار سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گئے۔ اسی اثنا میں سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو ایک بچی کی پیدائش کی خوشخبری ملی۔ سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس بچی کا نکاح مجھ سے کر دو۔“ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو ایک چھوٹی بچی کا کیا کرے گا جبکہ تمہاری حالت ایسی ہے؟“ سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اگر زندہ رہا تو یہ زبیر کی بیٹی میری بیوی ہوگی، اور اگر مر گیا تو وہ میری وراثت میں سے ہوگی۔“ چنانچہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اس کا نکاح سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ سے کر دیا۔