سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي نِكَاحِ السِّرِّ باب: چھپ کر نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1810
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سَالِمٍ الْخَيَّاطِ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ رَجُلًا تَزَوَّجَ سِرًّا فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَرَاكَ تَدْخُلُ عَلَى فُلَانَةَ: إِنَّكَ لَتَزْنِي بِهَا قَالَ: فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: هِيَ امْرَأَتِي فَلَمْ يَجْلِدْ عُمَرُ الْقَاذِفَ "مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے خفیہ نکاح کیا۔ کسی نے الزام لگا دیا کہ ”تم زنا کرتے ہو۔“ معاملہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو اس شخص نے کہا: ”یہ میری بیوی ہے۔“ پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قذف کرنے والے پر حد جاری نہیں کی۔