سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ عَلَى حُكْمِهَا باب: عورت سے اس کی شرط پر نکاح کرنا
حدیث نمبر: 1801
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ عَدِيًّا لَمَّا حَكَمَ أَرْبَعَمِائَةٍ وَثَمَانِينَ دِرْهَمًا أَرْسَلَ إِلَيْهِ عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ ثَلَاثِينَ أَلْفًا، فَقَسَمَهَا يَوْمَئِذٍ قَبْلَ أَنْ يَبْرَحَ فِيمَنْ كَانَ عِنْدَهُ، وَعَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ بَتٌّ فَلَمَّا بَلَغَ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ أَنَّهُ قَسَمَهَا بَعَثَ إِلَيْهَا بِجَهَازِهَا وَمَا يُصْلِحُهَا وَكَانَ يُقَالُ لَهَا: أُسْدَةُ بِنْتُ عَدِيٍّ "مظاہر امیر خان
جب سیدنا عدی رضی اللہ عنہ نے چار سو اسی درہم پر فیصلہ کیا تو سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ نے انہیں تیس ہزار بھیجے۔ عدی نے ان میں سے جو لوگ موجود تھے، ان پر وہ سب تقسیم کر دیے اور ان کے اوپر چادر بھی تھی۔ جب عمرو بن حریث کو معلوم ہوا کہ سب تقسیم ہو گیا ہے تو اس نے بیٹی کا جہیز اور جو اس کی ضرورت کی چیزیں تھیں بھیج دیں۔ اس لڑکی کا نام اسدہ بنت عدی تھا۔