سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ عَلَى حُكْمِهَا باب: عورت سے اس کی شرط پر نکاح کرنا
حدیث نمبر: 1799
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا هُشَيْمٌ قَالَ: أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ خَطَبَ إِلَى عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ابْنَتَهُ فَأَبَى أَنْ يُزَوِّجَهُ إِلَّا عَلَى حُكْمِهِ، وَكَرِهَ عَمْرٌو، وَخَافَ أَنْ يَحْكُمَ عَلَيْهِ دَارَهُ أَوْ أَمْرًا يَقْتَطِعُهُ، ثُمَّ إِنَّهُ بَدَا لَهُ أَنْ يُزَوِّجَهُ عَلَى حُكْمِهِ فَقَالَ لَهُ عَدِيٌّ: «لَا أَحْكُمُ حُكْمًا يُسَائِلُنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَحَكَمَ عَشَرَةَ أُوقِيَّةٍ أَرْبَعَمِائَةٍ وَثَمَانِينَ دِرْهَمًا»مظاہر امیر خان
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا رشتہ مانگا۔ عدی نے کہا: ”اپنے فیصلہ پر نکاح دوں گا۔“ عمرو کو یہ ناپسند ہوا کہ وہ کہیں اس پر اس کا مکان یا کوئی چیز مقرر نہ کر دے۔ بعد میں عمرو نے نکاح پر آمادگی ظاہر کی۔ عدی نے کہا: ”میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا جس پر اللہ عزوجل مجھ سے سوال کرے۔“ چنانچہ اس نے دس اوقیہ یعنی چار سو اسی درہم کا فیصلہ کیا۔