حدیث نمبر: 1788
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: " رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ صُفْرَةً فَقَالَ: «مَا هَذَا» ؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوَلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ»مظاہر امیر خان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی دیکھی تو فرمایا: ’یہ کیا ہے؟‘ انہوں نے عرض کیا: ’یا رسول اللہ! میں نے ایک عورت سے وزن نواة کے برابر سونے پر نکاح کیا ہے۔‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’اللہ تمہارے لیے برکت دے، اور ولیمہ کرو چاہے ایک بکری ہی سے۔‘“