سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُنَاكَحَةِ باب: شادی بیاہ کے عمومی احکام
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي لَيْلَى الْكِنْدِيِّ، قَالَ: خَرَجَ سَلْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ قَالُوا: تَقَدَّمْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؛ فَأَنْتَ أَعْلَمُنَا وَأَسَنُّنَا. فَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ فَضَّلَكُمْ عَلَيْنَا يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ، تَؤُمُّونَنَا وَلَا نَؤُمُّكُمْ، وَتَنْكِحُونَ نِسَاءَنَا وَلَا نَنْكِحُ نِسَاءَكُمْ. فَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّى بِهِمْ أَرْبَعًا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ سَلْمَانُ: صَلَّيْتَ أَرْبَعًا، كُنَّا إِلَى الرُّخْصَةِ أَحْوَجَ "سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تیرہ صحابہ کے ساتھ ایک سفر میں نکلے، جب نماز کا وقت آیا تو لوگوں نے کہا: ”آگے بڑھئیے اے ابو عبداللہ! آپ ہم میں سب سے زیادہ جاننے والے اور بڑے ہیں۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے تمہیں ہم پر فضیلت دی ہے، اے جماعتِ عرب! تم ہمیں نماز پڑھاتے ہو، ہم تمہیں نماز نہیں پڑھاتے، تم ہماری عورتوں سے نکاح کرتے ہو، ہم تمہاری عورتوں سے نکاح نہیں کرتے۔“ پھر ان میں سے ایک شخص نے آگے بڑھ کر ان کو چار رکعت نماز پڑھائی، جب وہ فارغ ہوئے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے چار رکعت پڑھائی، حالانکہ ہم رعایت کے زیادہ محتاج تھے۔“