سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُنَاكَحَةِ باب: شادی بیاہ کے عمومی احکام
حدیث نمبر: 1767
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنِ ابْنِ هُرْمُزَ الصَّنْعَانِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَتَاكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَهُ وَأَمَانَتَهُ فَزَوِّجُوهُ، إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ كَبِيرٌ» . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ كَانَ وَإِنْ كَانَ؟ قَالَ: «نَعَمْ»مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس ایسا شخص آئے جس کے دین اور امانت سے تم راضی ہو تو اس سے نکاح کر دو، اگر ایسا نہ کرو گے تو زمین میں بڑا فتنہ اور فساد ہوگا۔“ صحابہ نے پوچھا: ”اگر وہ ویسا نہ ہو جیسا ہم چاہتے ہیں؟“ فرمایا: ”ہاں تب بھی نکاح کر دو۔“