سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُنَاكَحَةِ باب: شادی بیاہ کے عمومی احکام
حدیث نمبر: 1763
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ بِلَالًا خَطَبَ عَلَى أَخِيهِ إِلَى أَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ، فَقَالَ: «أَنَا بِلَالٌ وَهَذَا أَخِي، كُنَّا عَبْدَيْنِ فَأَعْتَقَنَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَكُنَّا ضَالَّيْنِ فَهَدَانَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»مظاہر امیر خان
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی کے لیے عرب کے ایک گھرانے میں رشتہ بھیجا اور کہا: ”میں بلال ہوں اور یہ میرا بھائی ہے، ہم دونوں غلام تھے اللہ عزوجل نے ہمیں آزاد کیا اور ہم گمراہ تھے اللہ عزوجل نے ہمیں ہدایت دی۔“