سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْتِئْمَارِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ باب: کنواری اور بیوہ کی اجازت لینے کا بیان
حدیث نمبر: 1756
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ عَائِذِ اللَّهِ يُقَالُ لَهَا سَلَمَةُ بِنْتُ عُبَيْدٍ زَوَّجَتْهَا أُمُّهَا وَأَهْلُهَا، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: «أَلَيْسَ قَدْ دَخَلَ بِهَا؟ فَالنِّكَاحُ جَائِزٌ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت کا مقدمہ آیا جسے اس کی ماں اور رشتہ داروں نے نکاح میں دے دیا تھا، انہوں نے دریافت کیا کہ شوہر نے صحبت کی ہے؟ جب بتایا گیا کہ ہاں، تو فرمایا: ”نکاح درست ہے۔“