سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي اسْتِئْمَارِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ باب: کنواری اور بیوہ کی اجازت لینے کا بیان
حدیث نمبر: 1755
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ، قَالَ: زَوَّجَ امْرَأَةً أَخْوَالُهَا وَهُمْ مِنْ بَنِي عَائِذِ اللَّهِ، وَهِيَ مِنْ بَنِي أَوْدٍ، فَأَتَوْا عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ لِابْنَتِهِ أُمِّ كُلْثُومٍ: انْظُرِي أَمِنَ النِّسَاءِ هِيَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ. فَدَفَعَهَا إِلَى زَوْجِهَا، وَقَالَ: «هُمْ أَكْفَاءٌ»مظاہر امیر خان
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت کا نکاح پیش ہوا جسے اس کے ماموؤں نے نکاح دیا تھا، انہوں نے بیٹی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے تصدیق کروائی اور نکاح کو جائز قرار دیا اور فرمایا: ”یہ لوگ کفو ہیں۔“