سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ مَنْ قَالَ: لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ باب: ولی کی موجودگی کے بغیر نکاح کے جائز نہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1730
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ أَوْ سُلْطَانٍ، فَإِنْ أَنْكَحَهَا سَفِيهٌ مَسْخُوطٌ عَلَيْهِ فَلَا نِكَاحَ عَلَيْهِ»مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ولی یا سلطان کے بغیر نکاح جائز نہیں، اگر کوئی فاسق نکاح کرائے تو نکاح معتبر نہیں۔“