سنن سعید بن منصور
كتاب النكاح— نکاح کی کتاب
بَابُ التَّرْغِيبِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1680
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: " أَرْبَعٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: التَّعَطُّرُ، وَالْحَيَاءُ، وَالسِّوَاكُ، وَالنِّكَاحُ "مظاہر امیر خان
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”چار چیزیں انبیاء کی سنتوں میں سے ہیں: خوشبو لگانا، حیاء کرنا، مسواک کرنا اور نکاح کرنا۔“
وضاحت:
حجاج بن أرطاة → ضعیف، مدلس، اور یہاں عن کے ساتھ نقل کر رہے ہیں۔ نیز مکحول کا سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔