سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابٌ فِي الْمُدَبَّرِ باب: مدبر غلام کے بارے میں حکم
حدیث نمبر: 1618
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ، لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَضِبَ مِنْ ذَلِكَ، وَدَعَا الْغُلَامَ فَبَاعَهُ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ دَفَعَ الثَّمَنَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: «اسْتَنْفِقْهُ» .مظاہر امیر خان
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو تدبیر کیا اور اس کے سوا اس کے پاس کچھ نہ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غضبناک ہو کر اسے سات سو درہم میں فروخت کیا اور اس کی قیمت غلام کو دے کر فرمایا: ”اسے اپنے خرچ میں استعمال کرو۔“