سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابٌ فِي الْمُدَبَّرِ باب: مدبر غلام کے بارے میں حکم
حدیث نمبر: 1616
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: إِنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ دَبَّرَ غُلَامًا لَهُ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَبَاعَهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَرَاهُ ابْنُ النَّحَّامِ. قَالَ جَابِرٌ: عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ فِي إِمَارَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ.مظاہر امیر خان
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک انصاری نے اپنے غلام کو تدبیر کر دیا (یعنی مرنے کے بعد آزاد کرنے کی وصیت کی)، اور اس کے سوا کوئی مال نہ تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو بیچ دیا، اور ابن نحام نے اسے خریدا۔ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ قبطی غلام تھا جو ابن زبیر کے دور میں فوت ہوا۔