سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُعْتِقُ عِنْدَ مَوْتِهِ وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ باب: اُس شخص کا معاملہ جو مرض الموت میں اپنا غلام آزاد کرے جبکہ اُس کے پاس اُس کے سوا کوئی مال نہ ہو
حدیث نمبر: 1593
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَمُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الرَّجُلِ يُعْتِقُ مَمْلُوكَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ، لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ قَدْرُ قِيمَتِهِ - أَوْ قَالَ أَكْثَرُ - قَالَا: «يُسْعَى فِي قِيمَتِهِ»مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اور الشعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر غلام کی قیمت کے برابر یا زیادہ قرض ہو تو غلام قیمت کی ادائیگی کے لیے کام کرے گا۔“