سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُعْتِقُ عِنْدَ مَوْتِهِ وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ باب: اُس شخص کا معاملہ جو مرض الموت میں اپنا غلام آزاد کرے جبکہ اُس کے پاس اُس کے سوا کوئی مال نہ ہو
حدیث نمبر: 1583
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا حَجَّاجٌ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ بَدْرٍ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الْمَكِّيِّ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ، وَلَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، وَعَلَيْهِ دَيْنٌ «فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْعَى فِي قِيمَتِهِ»مظاہر امیر خان
ایک شخص نے اپنے غلام کو موت کے وقت آزاد کیا جبکہ اس کے پاس اور مال نہیں تھا اور اس پر قرض تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام کی قیمت سے قرض کی ادائیگی کے لیے کام لیا جائے۔“