سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُوصِي لِلرَّجُلِ فَيَمُوتُ الْمُوصَى لَهُ باب: جس شخص کے لیے وصیت کی گئی ہو اس کی موت کا حکم
حدیث نمبر: 1558
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا أَبُو عَاصِمٍ الثَّقَفِيُّ، قَالَ: قَالَ لِي إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ: مَا تَقُولُ فِي رَجُلٍ أَوْصَى بِنِصْفِ مَالِهِ، وَثُلُثِ مَالِهِ، وَرُبُعِ مَالِهِ؟ قُلْتُ: لَا يَجُوزُ، قَالَ: فَإِنَّهُمْ قَدْ أَجَازُوا، قُلْتُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: أَمْسَكَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ فَأَخْرَجَ نِصْفَهَا سِتَّةً، وَثُلُثَهَا أَرْبَعَةً، وَرُبُعَهَا ثَلَاثَةً , فَأَقْسَمَ الْمَالَ عَلَى ثَلَاثَةَ عَشَرَ فَلِصَاحِبِ النِّصْفِ سِتَّةٌ، وَلِصَاحِبِ الثُّلُثِ أَرْبَعَةٌ، وَلِصَاحِبِ الرُّبُعِ ثَلَاثَةٌ "مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر کسی شخص نے اپنے مال کے نصف، تہائی اور چوتھائی کی وصیت کی تو بارہ درہم فرض کیے جائیں، ان کا نصف چھ درہم، تہائی چار درہم اور چوتھائی تین درہم ہوں گے، پھر مال کو تیرہ حصوں پر تقسیم کیا جائے، پس نصف والے کو چھ، تہائی والے کو چار اور چوتھائی والے کو تین حصے دیے جائیں گے۔“