سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ يُوصِي لِلرَّجُلِ فَيَمُوتُ الْمُوصَى لَهُ باب: جس شخص کے لیے وصیت کی گئی ہو اس کی موت کا حکم
حدیث نمبر: 1548
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، وَأَبِي الشَّعْثَاءِ، وَعَطَاءٍ، قَالُوا: «يُؤْخَذُ بِآخِرِ الْوَصِيَّةِ»مظاہر امیر خان
طاؤس، ابوالشعثا اور عطاء رحمہما اللہ نے فرمایا: ”آخری وصیت ہی معتبر ہوتی ہے۔“