سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
مِيرَاثُ الْمُرْتَدِّ باب: مرتد کے ترکے کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1489
سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ قَالَ: كَتَبْتُ إِلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي أَسِيرٍ تَنَصَّرَ بِأَرْضِ الرُّومِ، فَكَتَبَ: «إِنْ جَاءَ بِذَلِكَ الثَّبَتُ فَاقْسِمْ مَالَهُ بَيْنَ وَرَثَتِهِ»مظاہر امیر خان
کسی جزیرہ کے رہنے والے شخص نے سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ ایک قیدی زمین روم میں عیسائی ہو گیا ہے، تو آپ نے جواب دیا: ”اگر اس کا ثبوت مل جائے تو اس کا مال اس کے وارثوں میں تقسیم کر دو۔“