سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا باب: عورت کا اپنے شوہر کی دیت سے وراثت پانے کا بیان
حدیث نمبر: 1483
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «لَا يَرِثُ الْإِخْوَةُ مِنَ الْأُمِّ، وَلَا الزَّوْجُ، وَلَا الْمَرْأَةُ مِنَ الدِّيَةِ شَيْئًا»مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ وہ فرماتے تھے: ”ماں شریک بھائی، شوہر اور عورت دیت میں سے کچھ نہیں لیتے۔“