سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا باب: عورت کا اپنے شوہر کی دیت سے وراثت پانے کا بیان
حدیث نمبر: 1479
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، قَالَ: أنا الشَّعْبِيُّ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «الدِّيَةُ تُقْسَمُ عَلَى فَرَائِضِ اللَّهِ»مظاہر امیر خان
الشعبی رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ سے روایت کیا کہ: ”دیت اللہ کے مقرر کردہ فرائض کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔“