سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا باب: عورت کا اپنے شوہر کی دیت سے وراثت پانے کا بیان
حدیث نمبر: 1474
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو قُدَامَةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى عُمَرَ فَقَالَتْ: إِنَّهَا لَا تُعْطَى مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا، فَقَالَ: لَا أَرَى الدِّيَةَ إِلَّا لِلْعَصَبَةِ هُمْ يَعْقِلُونَ عَنْهُ، فَهَلْ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْكُمْ شَيْءٌ بَلَغَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَامَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلَابِيُّ فَقَالَ: «كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةِ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ أَنْ أُوَرِّثَهَا مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا فَوَرَّثَهَا عُمَرُ»مظاہر امیر خان
سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں: ایک عورت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہا کہ عورت کو اپنے شوہر کی دیت میں سے کچھ نہیں دیا جاتا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”دیت تو عاقلہ کے لئے ہے جو اس کی طرف سے دیت دیتے ہیں، کیا کسی کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حکم ہے؟“ تو ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اشیم الضبابی کی بیوی کو اس کی دیت میں سے وارث بنانے کا حکم دیا تھا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے وارث بنایا۔