سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا باب: عورت کا اپنے شوہر کی دیت سے وراثت پانے کا بیان
حدیث نمبر: 1472
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، قَالَ: نا الزُّهْرِيُّ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ، وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا، فَقَالَ لَهُ الضَّحَّاكُ الْكِلَابِيُّ: «كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا أَشْيَمَ»مظاہر امیر خان
سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”دیت عاقلہ پر ہے اور عورت کو اپنے شوہر کی دیت سے کچھ نہیں ملتا۔“ مگر ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے لکھ کر بھیجا کہ اشیم الضبابی کی بیوی کو اس کے خون بہا سے حصہ دو۔“