سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَنْ قَطَعَ مِيرَاثًا فَرَضَهُ اللَّهُ باب: اللہ کی مقرر کردہ وراثت کو کاٹنے والے کا حکم
حدیث نمبر: 1469
سَعِيدٌ قَالَ: نا ابْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ قَسَمَ مَالَهُ بَيْنَ وَلَدِهِ وَتَرَكَ حَبَلًا لَمْ يَشْعُرْ بِهِ وَمَاتَ فَمَشَى أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ إِلَى قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ فَقَالَ: " أَمَّا أَمْرٌ صَنَعَهُ سَعْدٌ فَلَنْ أُغَيِّرَهُ، وَلَكِنْ أُشْهِدُكَمَا أَنَّ نَصِيبِي لَهُ. قَالَ: فَقُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَقْسَمَ لَهُ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ؟ قَالَ: مَا نَجِدُهُمْ كَانُوا يَقْتَسِمُونَ إِلَّا عَلَى كِتَابِ اللَّهِ "مظاہر امیر خان
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اپنا مال اولاد میں بانٹ دیا جبکہ حمل موجود تھا جسے وہ جانتے نہ تھے، پھر جب سعد فوت ہوئے تو سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ”جو سعد نے کیا میں اسے نہیں بدلوں گا، لیکن اپنا حصہ اس بچے کو دوں گا۔“ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: ”وہ اللہ کی کتاب کے مطابق مال بانٹتے تھے۔“