سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَنْ قَطَعَ مِيرَاثًا فَرَضَهُ اللَّهُ باب: اللہ کی مقرر کردہ وراثت کو کاٹنے والے کا حکم
حدیث نمبر: 1465
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَلْحِقُوا الْمَالَ بِالْفَرَائِضِ، فَمَا أَبْقَتِ الْفَرَائِضُ فَلِأَوْلَى ذَكَرٍ» أَوْ قَالَ: «فَلِأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ»مظاہر امیر خان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مال کو فرائض کے مطابق تقسیم کرو، جو بچ جائے وہ سب سے قریبی مرد وارث کو دو۔“