سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَنْ قَطَعَ مِيرَاثًا فَرَضَهُ اللَّهُ باب: اللہ کی مقرر کردہ وراثت کو کاٹنے والے کا حکم
حدیث نمبر: 1464
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، قَالَ: سُئِلَ مَسْرُوقٌ: أَكَانَتْ عَائِشَةُ تُحْسِنُ الْفَرَائِضَ؟ قَالَ: «لَقَدْ رَأَيْتُ الْأَكَابِرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَهَا عَنِ الْفَرَائِضِ»مظاہر امیر خان
مسروق رحمہ اللہ سے سوال ہوا کہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرائض (میراث کے حصے) کو اچھی طرح جانتی تھیں؟ تو فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اکابر صحابہ کو دیکھا کہ وہ ان سے فرائض کا مسئلہ پوچھتے تھے۔“