سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ «عَاقَدَ رَجُلًا فَوَرِثَهُ» باب: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے معاہدہ اور اس کی وراثت حاصل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1436
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " كَانَ الرَّجُلُ يُعَاقِدُ الرَّجُلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَيَقُولُ: تَرِثُنِي وَأَرِثُكَ فَيَكُونُ لَهُ السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ، ثُمَّ يَقْسِمُ أَهْلُ الْمِيرَاثِ مَوَارِيثَهُمْ فَنَسَخَتْهَا {وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ} [الأحزاب: 6]مظاہر امیر خان
حسن بصری رحمہ اللہ نے کہا: ”جاہلیت میں ایک آدمی دوسرے سے معاہدہ کرتا کہ میں تمہارا وارث ہوں اور تم میرے، تو معاہدہ کرنے والے کو چھٹا حصہ ملتا، پھر وارث لوگ بقیہ مال تقسیم کر لیتے تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے ’وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ‘ [الأحزاب: 6] کے ذریعے اسے منسوخ کر دیا۔“