سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْغَرْقَى وَالْحَرْقَى باب: ڈوبنے اور جلنے والوں کا وراثتی حکم
حدیث نمبر: 1416
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا ابْنُ شُبْرُمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي الثِّقَةُ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «يَرِثُ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَرَثَتُهُ»مظاہر امیر خان
ابن شبرمہ رحمہ اللہ نے کہا: ثقہ راوی نے مجھے خبر دی کہ حسن بن علی رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: ”ہر ایک کے ورثاء ہی اس کے وارث ہوں گے۔“
وضاحت:
"عن الثقة" کی تعبیر اگرچہ اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، مگر محدثین کی اصطلاح میں غیر متعین راوی (مبہم) ہو تو روایت ضعیف ہوتی ہے، جب تک وہ صراحتاً معروف نہ ہو۔