سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْغَرْقَى وَالْحَرْقَى باب: ڈوبنے اور جلنے والوں کا وراثتی حکم
حدیث نمبر: 1407
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: «سَقَطَ بَيْتٌ بِالشَّامِ عَلَى قَوْمٍ فَقَتَلَهُمْ، فَوَرَّثَ عُمَرُ بَعْضَهُمْ مِنْ بَعْضٍ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ شام میں ایک گھر لوگوں پر گر پڑا اور وہ سب مارے گئے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان میں سے بعض کو بعض کا وارث بنا دیا۔