سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الرَّجُلِ إِذَا لَمْ يَكُنْ لَهُ وَارِثٌ يَضَعُ مَالَهُ حَيْثُ شَاءَ باب: جس کا کوئی وارث نہ ہو اس کے مال کا تصرف
حدیث نمبر: 1397
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبِيدَةَ عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُعَاقِدْ أَحَدًا وَلَيْسَتْ لَهُ عَصَبَةٌ تُعْرَفُ أَيُوصِي بِمَالِهِ كُلِّهِ؟ قَالَ: «يُوصِي بِمَالِهِ كُلِّهِ إِنْ شَاءَ»مظاہر امیر خان
ابن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عبیدہ رحمہ اللہ سے پوچھا، انہوں نے فرمایا: ”اگر کسی نے معاہدہ نہیں کیا اور عصبہ نہیں پہچانی جاتی، تو چاہے تو اپنے سارے مال کی وصیت کرے۔“