سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَنْ أَسْلَمَ عَلَى الْمِيرَاثِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ باب: میراث کی تقسیم سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کا حکم
حدیث نمبر: 1381
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنِ النَّبَطِيِّ، يُسْلِمُ فَيُوَالِي الرَّجُلَ قَالَ: «يَرِثُهُ وَيَعْقِلُ عَنْهُ»مظاہر امیر خان
منصور رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے نصرانی کے بارے میں پوچھا کہ وہ کسی کے ہاتھ پر اسلام لائے تو فرمایا: ”وہ اس کا وارث ہوگا اور اس کا خون بہا دے گا۔“