سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مِيرَاثِ الْمَوْلَى مَعَ الْوَرَثَةِ باب: مولا کے ساتھ وراثت میں شریک ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1351
سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: نا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ: كَانَتْ بِنْتُ حَمْزَةَ أُخْتِي لِأُمِّي، فَأَعْتَقَتْ مَمْلُوكًا لَهَا، فَمَاتَ الْمَمْلُوكُ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَابْنَةَ حَمْزَةَ، فَأَعْطَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ النِّصْفَ، وَابْنَةَ حَمْزَةَ النِّصْفَ "مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدہ حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی میری سوتیلی بہن تھی، اس نے اپنا غلام آزاد کیا، وہ غلام فوت ہوا اور بیٹی چھوڑ گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بیٹی اور سیدہ حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو آدھا آدھا مال دیا۔