سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ باب: پھوپھی اور خالہ کے وراثتی احکام
حدیث نمبر: 1348
سَعِيدٌ قَالَ: نا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْلَى مَنْ لَا مَوْلَى لَهُ، وَالْخَالُ وَارِثُ مَنْ لَا وَارِثَ لَهُ»مظاہر امیر خان
سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس کا مولا ہوں جس کا کوئی مولا نہ ہو، اور ماموں اس کا وارث ہے جس کا کوئی وارث نہ ہو۔“
وضاحت:
مرسل کی حیثیت:، طاوس بن کیسان کا نبی ﷺ سے سماع نہیں، مگر چونکہ سفیان، ابن طاوس، طاوس — سب ثقہ اور محتاط محدثین ہیں، اور یہ روایت دیگر طرق سے بھی معروف ہے (کئی اسانید میں وارد ہوئی ہے)، ◄ تو یہ روایت "حسن لغیره" کے درجے میں ہے۔