سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ باب: پھوپھی اور خالہ کے وراثتی احکام
حدیث نمبر: 1340
سَعِيدٌ قَالَ: نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكِبَ إِلَى قُبَا يَسْتَخِيرُ اللَّهَ فِي الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ، فَأُنْزِلَ عَلَيْهِ أَنْ لَا مِيرَاثَ لَهُمَا»مظاہر امیر خان
سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبا کی طرف سوار ہو کر گئے کہ پھوپھی اور خالہ کے بارے میں اللہ سے خیر طلب کریں، تو اللہ نے نازل فرمایا کہ: ”ان کا کوئی میراث نہیں۔“