سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ لَا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ باب: مختلف ملتوں کے افراد میں وراثت نہ ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1325
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ «لَا يَحْجُبُ بِالْيَهُودِيِّ، وَلَا بِالنَّصْرَانِيِّ، وَلَا بِالْمَجُوسِيِّ، وَلَا بِالْمَمْلُوكِ وَلَا يُوَرِّثُهُمْ، وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْجُبُ بِهِمْ وَلَا يُوَرِّثُهُمْ»مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فیصلہ کرتے تھے کہ: ”یہودی، نصرانی، مجوسی یا غلام کی وجہ سے کسی وارث کو محروم نہیں کرتے، لیکن ان کو وارث بھی نہیں بناتے۔“ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ انہیں محروم کرتے مگر وارث نہیں بناتے تھے۔