سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي ابْنَيْ عَمٍّ أَحَدُهُمَا أَخٌ لِأُمٍّ باب: ایسے دو چچازاد بھائیوں کا بیان جن میں ایک ماں شریک ہو
حدیث نمبر: 1308
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ شُرَيْحٍ، أَنَّهُ قَضَى بِذَلِكَ، فَقَالَ الزَّوْجُ: إِنِّي عَصَبَةٌ مِثْلُ هَذَا، فَقَالَ شُرَيْحٍ: «لَوْلَا أَنَّكَ زَوْجٌ لَمْ أُعْطِكَ شَيْئًا»مظاہر امیر خان
ابو قلابہ رحمہ اللہ نے کہا: شریح رحمہ اللہ نے اسی طرح فیصلہ کیا، تو شوہر نے کہا: ”میں بھی اسی طرح عصبہ ہوں۔“ تو شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اگر تم شوہر نہ ہوتے تو میں تمہیں کچھ نہ دیتا۔“