سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُنْثَى باب: خنثیٰ (دوہری جنس) کے وراثتی احکام
حدیث نمبر: 1302
سَعِيدٌ قَالَ: نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي شَيْخٌ، مِنْ فَزَارَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا، يَقُولُ: «الْحَمْدُ اللَّهِ الَّذِي جَعَلَ عَدُوَّنَا يَسْأَلُنَا عَمَّا نَزَلَ بِهِ مِنْ أَمْرِ دِينِهِ، إِنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَيَّ يَسْأَلُنِي عَنِ الْخُنْثَى، فَكَتَبْتُ إِلَيْهِ أَنْ يُوَرِّثَهُ مِنْ قِبَلِ مَبَالِهِ»مظاہر امیر خان
ایک شیخ سے روایت ہے کہ اس نے کہا: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”الحمدللہ جس نے ہمارے دشمنوں کو دین کے مسئلے میں ہم سے سوال کرتے بنایا، معاویہ نے مجھے خنثیٰ کے بارے میں لکھا، تو میں نے جواب دیا کہ جس طرف سے وہ پیشاب کرے اس کے مطابق اس کی وراثت دی جائے۔“