سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُنْثَى باب: خنثیٰ (دوہری جنس) کے وراثتی احکام
حدیث نمبر: 1299
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: ذَكَرْتُ قَوْلَ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: " أَرَأَيْتَ إِنْ بَالَ مِنْهُمَا جَمِيعًا؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي. قَالَ: مِنْ أَيِّهِمَا مَا سَبَقَ "مظاہر امیر خان
قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: میں نے جابر بن زید رحمہ اللہ کا قول سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ذکر کیا، تو انہوں نے کہا: ”اگر دونوں راستوں سے بیک وقت پیشاب کرے تو؟“ میں نے کہا: ”معلوم نہیں۔“ تو انہوں نے کہا: ”جس طرف سے پہلے آئے اسی پر حکم ہوگا۔“