سنن سعید بن منصور
كتاب ولاية العصبة— عصبہ کی ولایت کی کتاب
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُنْثَى باب: خنثیٰ (دوہری جنس) کے وراثتی احکام
حدیث نمبر: 1298
سَعِيدٌ قَالَ: نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: " أُتِيَ زِيَادٌ بِرَجُلٍ لَهُ قَبُلٌ وَذَكَرٌ، وَلَا يَدْرِي كَيْفَ يُوَرِّثُهُ، فَقَالَ: مَنْ لِهَذَا؟ فَقَالُوا: جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ. فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ وَهُوَ مَحْبُوسٌ فِي السِّجْنِ، فَجَاءَ يَرْسُفُ فِي قُيُودِهِ، فَقَالَ: قُلْ فِيهِ. فَقَالَ: أَلْزِقُوهُ بِالْحَائِطِ، فَإِنْ بَالَ عَلَيْهِ فَهُوَ رَجُلٌ، وَإِنْ بَالَ عَلَى رِجْلَيْهِ فَهُوَ أُنْثَى "مظاہر امیر خان
جابر بن زید رحمہ اللہ نے کہا: زیاد کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جس کے دونوں اعضا (مردانہ و زنانہ) تھے اور معلوم نہ تھا کہ کیسے وراثت دے، تو کہا: ”اس کا مسئلہ کون حل کرے گا؟“ کہا گیا: جابر بن زید رحمہ اللہ، تو اس کو جیل سے بلایا گیا، وہ بیڑیوں میں چلتے آئے، زیاد نے کہا: ”فیصلہ کرو۔“ تو کہا: ”اسے دیوار کے ساتھ لگاؤ، اگر دیوار پر پیشاب کرے تو مرد ہے، اور اگر اپنی ٹانگوں پر کرے تو عورت ہے۔“